شوبز دنیا میں حسد کی بھرمار ہے کوئی جونیئرز فنکار کو برداشت نہیں کرتا ‘سمیرا بیگ

بدھ 9 مئی 2018 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) اداکارہ سمیرا بیگ نے کہا ہے کہ شوبز دنیا میں حسد کی بھرمار ہے کوئی جونیئرز فنکار کو برداشت نہیں کرتا ،حاسدوں کی اس بھیڑ میں اپنا مقام بنانا بہت مشکل ہے ’’آئی این پی ‘‘ سے گفتگو کرتے سمیرا بیگ نے کہا کہ فنکار مدتوں بعد پیدا ہوتا ہے رقص ایک بہت بڑے فن کا نام ہے رقص ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ٹھمکے لگا نے والیاں زیادہ دیر فیلڈ میں نہیں رہ سکتیں ،اصل اور نقل کی پہچان شائقین بہتر کر لیتے ہیں ،مغرور سینئرز کی وجہ سے جونئیرز کی حوصلہ شکنی معمول بن چکا ہے آج کے جوئنیرز کل کے لیجنڈ ہونگے لیکن انکی مناسب حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :