رقص ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ٹھمکے لگا کر سپر سٹار بننے والیوں کی فنی زندگی بہت کم ہو تی ہے ‘سلمیٰ چوہدری

بدھ 9 مئی 2018 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) اداکارہ سلمیٰ چودھری نے کہا ہے کہ فنکار مدتوں بعد پیدا ہوتا ہے رقص ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ٹھمکے لگا کر سپر سٹار بننے والیوں کی فنی زندگی بہت کم ہو تی ہے ،اصل اصل ہوتا ہے اور نقل نقل ،آج اسٹیج کیوجہ سے سینکڑوں فنکاروں کے چولہے جل رہے ہیں ،اسٹیج سے کروڑ پتی بننے والی فنکاروں نے جونیئرز کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ،اب وہ دور نہیں رہا جب فنکاروں کو کام کیلئے منت سماجت کرنا پڑتی تھی آئوٹ ڈور تھیٹر نے فنکاروں کو معاشی استحکام بخشا ہے سلمی چودھری نے مزید کہا کہ اسٹیج پر واپسی اچھا فیصلہ ہے شائقین پسند کررہے ہیں ‘محفل تھیٹر میں انکے شاندار کردار کی وجہ سے شائقین داد دینے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوان :