بڑی عید کیلئے مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل

بدھ 9 مئی 2018 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب جوڑی ہے جس نے ’ نامعلوم افراد‘ اور ’ ایکٹر ان لاء ‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایت کار نبیل قریشی ، فہد مصطفی اور مہوش حیات کا کامیاب ٹرائیکا کی رواں سال ایک اور فلم ’ لوڈ ویڈنگ‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان ہدایت کار نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر کیا اور ساتھ ہی فلم کے سیٹ کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔فلم کی اسٹار کاسٹ میں مہوش حیات اور فہد مصطفی شامل ہیں اور فلم سوشل فیملی ڈرامہ ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی ہے۔