دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا

بدھ 9 مئی 2018 16:32

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا
کانز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا۔سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ بس شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جبکہ اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ سے ایشوریہ رائے بچن ، دپیکا پڈوکون اور پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :