فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ 7 دسمبر کو ریلیز ہوگی، تاہم اب فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

بدھ 9 مئی 2018 16:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ کی آنے والی کامیڈی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کا سب ہی کو انتظار ہے، جس میں قریبا 17 سال بعد مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اسی فلم میں جہاں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد ایک دوسرے سے ماضی کی طرح رومانس کرتے نظر آئیں گے، وہیں یہ دونوں ہدایت کار اندرا کمار کے ساتھ بھی 26 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے۔

’ٹوٹل دھمال‘ کامیڈی سیریز ’دھمال‘ کی تیسری فلم ہے، جو پہلے ریلیز ہونے والی دونوں فلمز کے مقابلے بڑے بجٹ والی فلم ہے، جسے اجے دیو گن بھی پروڈیوس کر رہے ہیں۔اجے دیوگن جہاں ’ٹوٹل دھمال‘ کے شریک پروڈیوسر ہیں، وہیں وہ اس میں مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گے۔اگرچہ فلم کو رواں برس 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :