سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے

بدھ 9 مئی 2018 16:39

سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بولی وڈ کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ کا سب کو ہی انتظار ہے، کیوں کہ اس میں پہلی بار دبنگ ہیرو سلمان خان مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان اس کامیاب فلم سیریز کا حصہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر اداکار ایکشن میں ہونگے۔

سلمان خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب تک اس فلم کے متعدد پوسٹرز اور پرومو ٹریلر بھی جاری کرچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار اس فلم میں ایکشن اور تھرلر کچھ زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔تاہم اب حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سلمان خان اس فلم کے دوران مختلف روپ اور ایکشن کے بے تاج بادشاہ کے طور پر دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :