ناٹ آؤٹ… بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے

بدھ 9 مئی 2018 16:39

ناٹ آؤٹ… بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ماضی کے چاکلیٹی ہیرو رشی کپور کی فیملی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا شائقین کو بے حد انتظار تھا، جسے 4 مئی کو ریلیز کردیا گیا تھا۔۔فلم سے شائقین کو بہت امیدیں وابستہ تھیں، کیوں کہ اس فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن دوست اور ہیروز کے بجائے باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئے۔

(جاری ہے)

فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں، تاہم فلم میں ان کی عمر 75 برس دکھائی گئی ہے۔۔فلم کو اب تک ملے جلے ریوز مل رہے ہیں، کئی تنقید نگاروں کے خیال میں فلم میں قدرے حقیقت کا مظاہرہ کیا گیا، جب کہ بعض کا ماننا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی کمزور ہے۔تاہم فلم کے رویوز سے ہٹ کر اگر اس کی کمائی کی بات کی جائے تو یقینا حوصلہ افزا اعداد و شمار دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :