آر مدھون اور جمی شیر گل فلم ’’زیرو‘‘ کا حصہ بن گئے

بدھ 9 مئی 2018 16:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار آر مدھون اور جمی شیر گل فلم ’’زیرو‘‘ کا حصہ بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کی کاسٹ میں مزید دو اداکاروں آر مدھون اور جمی شیر گل شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما ہیں۔ فلم کی ہدایات آنند ایل رائے نے دی ہیں۔ فلم 21 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔