کلر سیداں اور نواحی علاقوں سکوٹ، ممیام، دوبیرن کلاں۔ پنڈ بھینسو ، دودہلی، سینتھہ ، سلطان خیل ، بگلہ راجگان میں دودن کی شدید بارشوں نے کٹی ہو ئی اور کھڑی گندم کی فصل پر انتہائی منفی اثرات مرتب

بدھ 9 مئی 2018 16:45

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کلر سیداں اور نواحی علاقوں سکوٹ، ممیام، دوبیرن کلاں۔ پنڈ بھینسو ، دودہلی، سینتھہ ، سلطان خیل ، بگلہ راجگان میں دودن کی شدید بارشوں نے کٹی ہو ئی اور کھڑی گندم کی فصل پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں،ماہرین کے مطابق کئی سالوں کے بعدمئی کے مہینے میں اتنی شدید بارش ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

بارش سے مو سم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے کمبل دوبارہ نکال لیے۔ شدید بارش سے اگھٹی کی ہوئی فصل گیلی ہو گئی ہے جس سے کا شت کا روں کو دوبارہ اسکو خشک کر نے کی زحمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ دودن کی بارش کے بعد موسم صاف ہو گیااور دھوپ نکل آئی اور کسان گندم کی فصل کو سوکھانے میں مصروف ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :