Live Updates

عائشہ گلا لئی کے جی ٹی روڈ مارچ سے متعلق اعلان پر معروف صحافی کا دلچسپ تبصرہ

عاشہ گلا لئی کی کیا حیثیت ہے،عائشہ گلا لئی نے جو کمانا تھا کما لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 16:05

عائشہ گلا لئی کے جی ٹی روڈ مارچ سے متعلق اعلان پر معروف صحافی کا دلچسپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاک فوج اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس متعلق تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کاکہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کو دیکھ کر مجھے ایک مصرعہ ’اندھے کو اندھیرے میں دور کی سوجھی" یاد آتا ہے۔

کیونکہ عائشہ گلا لئی کے جی ٹی روڈ مارچ کے اعلان کے بعد اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عاشہ گلا لئی کی کیا حیثیت ہے۔عائشہ گلا لئی نے جو کمانا تھا کما لیا۔اور اصولی اور اخلاقی طور پر عائشہ گلا لئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ایم این اے کی سیٹ چھوڑ دینی چاہئیے تھی۔

(جاری ہے)

اور عائشہ گلا لئی کا صرف’ون ویمن شو‘ ہے۔

عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ اب جب کہ عائشہ گلا لئی اپنی ایک الگ جماعت بنا چکی ہیں تو پھر بھی وہ کسی اور سیاسی جماعت کی ٹکٹ پر ایم این اے بن کر پارلیمنٹ جاتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف((گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں جی ٹی روڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 12مئی کو پاک فوج اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈ مارچ کریں گے،،جی ٹی روڈ مارچ انقلاب فرانس کا آغاز ثابت ہوگا جس کو پھر کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، نواز شریفاور اس کی بیٹی جلسوں میں عدلیہ کو گالیاں نکال رہے ہیں اور عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں۔

عائشہ گلا لئی نے مزید کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف گلالئی عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتی ہے اور ان اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 12مئی کو اسلام آباد سے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈمارچ کیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ جی ٹی روڈ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے اداروں کے ساتھ ہونے کا ثبوت دیں۔ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی،، اور پاکستان تحریک انصاف مختلف مواقع پر پاکستان کے اداروں پر حملے کر چکے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات