چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹر راجہ ظفرالحق ، سینیٹر شیری رحمان اور اراکین سینیٹ کا سینیٹر صلاح الدین ترمذی سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 9 مئی 2018 16:54

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹر راجہ ظفرالحق ، سینیٹر شیری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان اور اراکین سینیٹ نے سینیٹر جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ تعزیت کے لئے سینیٹر جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کے گھر گئے , نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :