الیکشن کمیشن نے فیصل آباد ڈویژن کے قومی ، صوبائی حلقوں میں انتخابات کا انعقاد کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، تیس ریٹرننگ آفیسر ز اور ساٹھ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کردیا

بدھ 9 مئی 2018 16:54

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد ڈویژن کے قومی ، صوبائی حلقوں میں انتخابات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات کا انعقاد کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے علاوہ تیس ریٹرننگ آفیسر ز اور ساٹھ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کردیا‘جاری کردہ نوٹیفکیشن کی رو سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر خاں کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر‘قومی اسمبلی حلقوں میں این اے 101کیلئے جمشید مبارک بھٹی ایڈیشنل سیشن جج کوریٹرننگ آفیسر این اے 102جڑانوالہ کیلئے محمدنعیم سلیم ‘این اے 103کیلئے تاندلیانوالہ کیلئے شہزاد حسین ‘این اے 104کیلئے محمدریاض بھٹی ‘این اے 105کیلئے عامر شہباز میر ‘این اے 106فیصل آباد کیلئے عدنان طارق‘این اے 107فیصل آباد کیلئے محمد کلیم خاں ‘این اے 108کیلئے ذوالفقار احمد نعیم ‘ این اے 109کیلئے خالد سعید وٹو اور این اے 110فیصل آباد کے خضر حیات کو ریٹرننگ آفیسر ز مقرر کیا گیا ہے ‘بیس صوبائی حلقوں کیلئے جن سول ججز کو بطور ریٹرننگ آفیسرز مقرر کیا گیا ہے ‘ ان میں پی پی 97کیلئے عبدالغفار چوہدری ‘پی پی 98کیلئے احسان صابر ‘ پی پی 99کیلئے طلعت وحید ‘ پی پی 100محمد فیاض ‘پی پی 101اسد عمران ‘ پی پی 102بلال منیر ‘ پی پی 103 نذ رعباس گوندل ‘ پی پی 104سید فضل الحسن شاہ ‘ پی پی 105مستنصر لطیف ‘ پی پی 106محمد فرحان نبی ‘ پی پی 107عثمان علی اعوان ‘ پی پی 108‘ پی پی 109محمد امین شہزاد‘ پی پی 110محمد یوسف ہنجرا ‘ پی پی 111خدایار ‘ پی پی 112منظور احمد ‘ پی پی 113محمد ضیاء خان ‘ پی پی 114فاروق احمد ‘ پی پی 115غلام مرتضیٰ ورک ‘ پی پی 116عرفان رفیق اور پی پی 117کیلئے کاشان محمد علی شامل ہیں ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز اورسینئر سول ججز کو ریٹرننگ جبکہ محکمہ تعلیم ‘صحت ‘زراعت ‘بلدیات سمیت دیگر محکموں کے افسران کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیشن جج ملک ساجد علی اعوان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینگے ‘این اے 111گوجرہ میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق احمد ‘این اے 112میں ایڈیشن سیشن جج نعیم عامر ‘این اے 113میں ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل ‘پی پی 118گوجرہ میں سول جج محمد ابوبکر صدیق ‘پی پی 119میں سول جج ارقم خان ‘پی پی 120میں سول جج اسلم منگن ‘پی پی 121میں سول جج احسن محمود ‘ پی پی 122کمالیہ میں سول جج طاہر منظور اور پی پی 123میں سول جج شہباز امین ریٹرننگ آفیسرز کے فرائض سرانجام دینگے ‘ہر ریٹرننگ آفیسر کیساتھ دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی ڈیوٹی کے فرائض نبھائیں گے ‘چنیوٹ میں حلقہ این اے 99کیلئے ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ عدیلہ الطاف ریٹرننگ آفیسر ہونگی ‘اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور پرنسپل ایلیمنٹری کالج این اے 99میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘این اے 100کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘اسسٹنٹ کمشنر لالیاں اور ڈی ای او ایلیمنٹری این اے 100کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘پی پی 93کیلئے سینئر سول جج ایڈمن ماجد وقار ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پی پی 93میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہونگے ‘پی پی 94میں سینئر سول جج مدثر حسین ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری پی پی 94میں اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ہونگے ‘پی پی 95میں سول جج محمد آصف ریٹرنگ آفیسر ہونگے ‘اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اور ڈپٹی ڈی ای او بھوانہ پی پی 95میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہونگے ‘پی پی 96میں سول جج بلال مسعود ریٹرننگ آفیسر ہونگے ‘ڈپٹی ڈی اوایجو کیشن اور سول ویلفیئر لالیاں پی پی 96میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ز ہونگے ۔