فیصل آباد، عدالت نے منشیات کے 3مقدمات میں ملوث ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزائیں سنا دیں

بدھ 9 مئی 2018 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) منشیات کے 3مقدمات میں ملوث ملزمان کو عدالت نے قید و جرمانہ کی سزائیں سنا دیں ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نصیر احمد نے تھانہ صدر کے 9Cمقدمہ میں ملوث ملزم گلزار کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید 7ہزار جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنے کا حکم سنایا ، ملزم سے 350گرام چرس برآمد ہوئی تھی جبکہ فاضل عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا کے منشیات مقدمہ میں ملوث ملزم فرزند علی کو جرم ثابت ہونے پر9ماہ قید ، 5ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ملزم سے 1150گرام چرس پولیس نے برآمد کی تھی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دو ماہ 15دن سزا بھگتنا ہوگی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام رسول چوہدری نے تھانہ چک جھمرہ کے 9Cکے مقدمہ میں ملوث ملزم وسیم عباس کو ڈیڑھ سال قید با مشقت ، پانچ ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزد دو ماہ قید بھگتنے کا حکم سنا یا ملزم سے 1330گرام چرس پولیس نے دوران تلاش برآمد کی تھی ۔