ساہیوال،پاکستان مسلم لیگ (ن) توت والہ کے تین عہدیداروں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) توت والہ کے تین عہدیداروں غلام فرید ،مہر رحمت علی اور مہر غضنفر علی کونسلر نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پیپلز پارٹی نور شاہ کے صدر ذاکر حسین برال کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کی رکنیت ساز مہم کے دوران یہاں میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔