ساہیوال، ٹریفک کے حادثات میں 82سالہ بوڑھی عورت سمیت تین افرادجاں بحق، چار شدید زخمی

بدھ 9 مئی 2018 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) یہاں ٹریفک کے حادثات میں ایک 82سالہ بوڑھی عورت سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے ۔سیکنڈ ائیر کی کی طالبہ کی حالت نازک ہے عارف والا روڈ پر چک 119/9.Lمو ڑ کے قریب ایک تیز رفتار نے راہگیر ملنگ خادم حسین 50سالہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں مو قع پر جاں بحق ہو گیا ۔کار ڈرائیور حادثہ کے بعد کار سمیت فرار ہوگیا۔

ہڑ پہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک 80سالہ بوڑھی عورت شمیم بی بی کو کچل دیا ۔

(جاری ہے)

شمیم بی بی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔چک 3/14.Lکا 40سالہ محمد اشرف بس سے اتر نے کی کوشش میں گر گیا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا ۔ساہیوال ملتان روڈ پر دادفتیانہ کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں مظفر،محبوب احمد،محمد الیاس اور سیکنڈ ائیر کی طالبہ اقدس شدید زخمی ہو گئے چاروں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیولا دا خل کرا دیا گیا ہے ۔طالبہ اقدس کی نیورو سر جری وارڈ میں حالت نازک ہے ۔پولیس مقدمات درج کر کے تفتیش کر رہی ہے کوئی ڈرائیور گرفتار نہیں ہو سکا۔