فیصل آباد ، پلاٹ کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے ماں بیٹا شدید زخمی

بدھ 9 مئی 2018 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پلاٹ کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے رہائشی بابر حسین ولد دلاور کے پلاٹ کا تنازعہ اسی علاقہ کے رہائشی مظہر علی سے چلا آرہا تھا جس پر مشتعل ہو کر اس نے بابر حسین کے گھر پر اندھا دھند کر دی جسکی زد میں آکر نو جوان بابر اور اسکی والدہ ارشاد بی بی زخمی ہو گئی ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا نشاط آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ، زخمی ہونے والے ماں بیٹے کو ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :