امریکی فیصلے کے اثرات ،

برنٹ کروڈ 77 ڈالر اور امریکی کروڈ 71 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گیا

بدھ مئی 16:58

امریکی فیصلے کے اثرات ،
سنگاپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں چڑھا دیں، بدھ کو نیویارک اور سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینجز میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ ساڑھے 3 سال کی بلند سطح پر آنے کے بعد 77.20 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(امریکی کروڈ)کی جون کے لئے سپلائی 2.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 71.17 ڈالر فی بیرل طے پائی۔امریکی تیل کے نرخ نومبر2014 کے بعد اس سطح پر آئے ہیں۔