آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔میاں بلال شفع

بدھ مئی 16:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال شفع نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لیگ(ن)عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی،سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔بدھ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں میاں شہباز شریف کے لئے زبردست عوامی پذیرائی سے سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر مل کر بھی قائد میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے اسی لئے ہر روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کے خلاف نئے الزام تراشنے کا سلسلہ تیز سے تیز تر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی لاجواب سیاسی پیش قدمی کی وجہ سے ملک بھر کی سیاست میاں محمد نواز شریف کے ایجنڈے کے گرد آکر ٹھہر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے کراچی اور مٹیاری کے دوروں نے سندھ کی سیاسی سمت واضح کردی ہے۔․آنے والے دنوں میں ایک طر ف قائد محمد نواز شریف کے عظیم عوامی اجتماع سیاسی دشمنوں کے خوابوں پر آسمانی بجلی بن کر برسیں گے تو دوسری طرف سندھ میں میاں شہباز شریف کے تاریخی جلسے روٹی کپڑا اور مکان کے دھوکے کا پول کھولیں گے۔