پنجاب بھرمیں804ٹریفک حادثات میں09ا فراد جاںبحق925زخمی

بدھ 9 مئی 2018 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی804مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں09افراد جاں بحق جبکہ 925افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں397افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 424ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز377مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ192ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان64حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل925متاثرین میں750مرد اور175خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں138فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور513افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ274زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں643موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،62موٹر کاریں،12مسافربسیں،39وین،31ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔