لاہور ہائیکورٹ ، ملازمین کو الائونس نہ دینے کیخلاف دائر درخواستوں پر جی ایم پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری

بدھ مئی 17:01

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواستوں پر جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بدھ کو محمد امین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار وںکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد امین وغیرہ طویل عرصے سے محکمہ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کر رہے ہیں، محکمہ کی جانب سے ملازمین کے پے سکیل اور الائونس میں اضافہ نہیں کیا گیا،درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کو پے سکیل اور الائونس نہ دینا قانون کی خلاف ورزی ہے، محکمہ ملازمین کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے،درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پے سکیل بڑھانے اور الائونس میں اضافہ کا حکم دے، عدالت نے جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔