پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی،نوٹیفیکیشن جاری

بدھ مئی 17:01

ْلاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی، اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا اعلان کیا گیا ہے نیزسرکاری ملازمین اور اساتذہ پر بیرون ممالک جانے پر بھی خصوصی پابندی عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میںبھی اساتذہ کوسرکاری کالجز میں لازمی آنا ہوگا اور انکی حاضری کالج پرنسپل خود لگائے گا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اپنے اپنے اضلاع میں قائم مرد وخواتین سرکاری کالجز میں اساتذہ کی حاضری چیک کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کریں گے، نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن میں سٹاف کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے اور چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی آئی کالجز نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :