کوٹلی ‘مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق‘3 زخمی

بدھ 9 مئی 2018 17:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 3 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :