صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے ‘کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘حکومتی سطح پر راہنمائی اور سر پرستی کی ضرورت ہے ‘کشمیر کنگز کے چیئرمین نثار شائق کی قیادت میں کشمیر کنگز نے پشاور لیگ میں حصہ لے کر مثبت اور تعمیری سرگرمی کی ہے ‘جس پر ہم کشمیر کنگز کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا استقبالیہ سے خطاب

بدھ مئی 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے ،کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے حکومتی سطح پر راہنمائی اور سر پرستی کی ضرورت ہے کشمیر کنگز کے چیئرمین نثار شائق کی قیادت میں کشمیر کنگز نے پشاور لیگ میں حصہ لے کر ایک مثبت اور تعمیری سرگرمی کی ہے جس پر ہم کشمیر کنگز کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ‘ہم کشمیر سپر لیگ کو بھی کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کشمیر کنگز اور کشمیر سپر لیگ کو جماعت اسلامی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کنگز اور کشمیر سپر لیگ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا استقبالیہ تقریب سے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم کشمیر کنگز کے چیئرمین نثاراحمد شائق کشمیر سپر لیگ کے چیئر مین مسعود احمد خان کشمیر سپر لیگ کے وائس چیئرمین مرتضی درانی کشمیر کنگز کے کوچ اقرار حیدری ،کپتان اقبال اکرم راجہ منہم خان، سردار جاوید خان راجہ بشیر عثمانی انعام الحق مسعودی نے خطاب کیا جبکہ استقبالیہ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آفتاب عالم ایڈووکیٹ جے آء یوتھ کے راہنما راجہ تجمل اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر کے راہنما مہران معروف سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی کسی بھی ملک وقوم کا قیمتی سر مایہ اس کے نوجوان ہیں نوجوانوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہیں حکومت پاکستان اور آزادکشمیرباقی شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبے میں کشمیر کو ہر لحاظ سے ترجیح دے اور کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ کسی طرح کی نا انصافی نہیں ہونی چاہیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنا چاہیے اس سے کشمیر کے دونوں حصوں کے نوجوانوں کی حصہ افزائی ہو گی ،کشمیر کے نوجوان پاکستان سے ملنے کے لیے اپنی جوانیاں قربان کر رہے ہیں ان قربانیوں کو فراموش نہ کیا جاے کرکٹ کے میدان میں کشمیر کے ٹیلنٹ کی قدر اور حوصلہ افزاء کی جاے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نے کشمیر کنگز کی پشاور لیگ میں شمولیت پر کشمیر کنگز کے آفیشلز اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نوجوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے جانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ہرکھلاڑی اپنی طرف سے ای میل کرے کشمیر کنگز کے چیئرمین نثار شائق نے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ کشمیر کنگز نے بہت کم وقت میں اپنا نام کمایا ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہو کشمیر سپرلیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کے میدان میں نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کسی طرح کمی نہیں ہے جماعت اسلامی کی طرف سے جس انداز سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس پر ہم جماعت اسلامی کی قیادت کے مشکور ہیں نثار شائق نے انتہاء مثبت قدم اٹھایا ہے مستقبل میں ہم باہم مل کر کرکٹ کے میدان میں آگے بڑیں گے کشمیر سپر لیگ کے وائس چیئرمین مر تضی درانی نے جماعت اسلامی کی قیادت کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کی کھیل کے میدان میں ہر سطح پر راہنمائی اور سرپرستی کی جا ے گی کشمیر کنگز نے ایک شاندار آغاز کیاہے،نثار شائق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔