جماعت اسلامی نے عوامی حقوق اور میرٹ کی بحالی کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر جگہ جنگ لڑی ہے‘ہم نے فنڈز کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا ‘ان وارڈز میں بھی سکیمیں دیں جہاں سے ووٹ نہیں ملے تھے ‘یونین کونسل تھب نے ہمیشہ تعاون کیا عوامی مسائل کے حل اور نظام کی اصلاح کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا یونین کونسل تھب کے احباب سے خطاب

بدھ 9 مئی 2018 17:06

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق اور میرٹ کی بحالی کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر جگہ جنگ لڑی ہے ،ہم نے فنڈز کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا ان وارڈز میں بھی سکیمیں دیں جہاں سے ووٹ نہیں ملے تھے یونین کونسل تھب نے ہمیشہ تعاون کیا عوامی مسائل کے حل اور نظام کی اصلاح کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ،کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں مسائل کا حل ایک بڑا چیلنج ہے جماعت اسلامی اول روز سے ان دو مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،یہ خطہ اسلاف نے قربانیاں دے کر اللہ کے نظام کے قیام اور غلبے کے لیے آزاد کروایا تھا اللہ کا دیا ہوا یہ عادلانہ اور منصفانہ نظام ابھی تک نافذ نہیں ہوا ،حکومت کے اچھے اقدام میں جماعت اسلامی کا رول ہے ہم اپنا یہ رول ادا کرتے رہیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل تھب سے تعلق رکھنے والے احباب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی صالح طاہر،امیر جماعت اسلامی یونین کونسل تھب قاری فضل الرحمان ،امیر حلقہ رشید عالم فاروقی اور میزبان راجہ یعقوب ،راجہ ارشاد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے راجہ یعقوب کی عیادت کی ،میزبانوں نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ تھب کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردارادا کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ اسمبلی کے اندر ہر جگہ عوام کی ترجمانی کروں ان کے مسائل کے حل اور نظام کی اصلاح کے لیے اپنا کردارادا کرسکوں ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے مقدور بھر کوشش کی اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے حلقے کو ہمیشہ ماڈل حلقہ قرار دیا گیا 1996میں جب میں ممبر اسمبلی تھا تو اچھی روایات قائم کیں ان وارڈز میں بھی میرٹ کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دئیے تھے اس دفعہ بھی ہم نے پورے حلقے میں 120سکیمیں دی ہیں تا کہ مسائل حل ہوں حکومت نے این ٹی ایس کے نظام کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا آغاز کیا تو آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر غریب کے بچے کے لیے بھی سرکاری نوکری کو دروازہ کھلا اور اس کو جاب ملی اسی طرح پبلک سروس کمیشن ،اسلامی شریعہ،ختم نبوت ؐ سمیت قانون سازی میں جماعت اسلامی کے ممبر ان نے اپنے حصے کا کام کیا اسمبلی کے فورم کو بھی تحریک آزادی کشمیر کے لیے مفید بنانے کے لیے اہم کردارا دا کیا اور آئندہ بھی اس فورم کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں گے ۔