پیپلز پارٹی جمہوریت کی امین اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے‘پاکستان میں مقبولیت سے خائف مخالفین پیپلز پارٹی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں‘آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر انتخابی معرکہ جیت کر حکومت بنائے گی

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ایوب خان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی برطانیہ راجہ جاوید اقبال سے بات چیت

بدھ 9 مئی 2018 17:06

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ایوب خان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی برطانیہ راجہ جاوید اقبال کی ملاقات۔دونوں رہنمائوںنے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو دورہ ناٹنگھم کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی آمین اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔

پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خائف مخالفین پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔شریک چیرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر انتخابی معرکہ جیت کر حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنمائوں راجہ ایوب خان اور راجہ جاوید اقبال نے چوہدری عبدالمجید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کا پانچ سالہ دور اقتدار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔

چوہدری عبدالمجید نے بطور وزیر اعظم آزاد خطے کی ترقی ،خوشخالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ کا انمنٹ باب بن چکے ہیں۔خطے کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر کے چوہدری عبدالمجید نے آزاد خطے کے عوام پر احسان عظیم کیا۔انہوںنے کہا کہ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی اور برسر اقتدار آکر مسئلہ کشمیر کے حل سمیت وطن عزیز کی تعمیر وترقی سمیت انصاف عوام کو ان دہلیز پر پہنچائے گی۔