چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس

بدھ مئی 16:40

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت رمضان المبارک میں ضلع شرقی میں ٹریفک سمیت دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے فیصلے کئے گئے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد باہم یکجا ہوکر اپنے اپنے دائرہ کار کے لحاظ سے موثر خدمات سر انجام دیکر شہریوں کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ضلع شرقی کی مرکزی نوعیت کی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہیے ان شا اللہ ماہ مبارک میں ضلع شرقی میں ٹریفک جام اور تجاوزات کے حوالے سے شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا متعلقہ محکمے اپنا سروے کر کے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں اس ضمن میں سٹی وارڈنز پولیس و ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے دستیاب ہونگے انہوں نے ٹریفک پولیس اورسٹی وارڈنز کی خدمات کوبھی سراہا کہ اب ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے جسے رمضان المبارک میں بہترین کی جانب گامزن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ طارق روڈ، بہادرآباد، کے ڈی اے مارکیٹ، سماما، امتیاز سپر اسٹور گلشن، میلینئیم سمیت دیگر مارکیٹوں، مساجد، تراویح کی جگہوں کو ہر لحاظ سے صاف رکھا جائے، چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے سنگل لین پارکنگ پر عمل درآمد کروانے کیلئے محکمہ چارجڈ پارکنگ و ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، لائیٹنگ سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے احکامات دینے کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ متواتر پانی کی فراہمی کے ساتھ سیوریج کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر دور کر لیا جائے خصوصا جہاں بھی سیوریج لائنوں میں رساؤ موجود ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے انتہائی ضرورت کے علاوہ ضلع شرقی میں روڈ کٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذا بلاوجہ روڈ کٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارواء عمل میں لائیں گے، پرائس کنٹرول کرنا ڈی سی اور اے سیز کا کام ہے لہذا گزارش ہے کہ ماہ مبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے انہوں نے ضلع شرقی کے مکینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ماہ مبارک میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے گلشن اقبال زون میں ٹیلی فون نمبرز 99230355-9اور جمشید زون میں 99225111 پر شکایات درج کرواسکتے ہیں، شکایتی مراکز فعال ہیں اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شکایات کے ازالے کو بروقت ممکن بنائیں، اجلاس میں وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، سپریٹیندنگ انجنئیرطارق مغل،نمائندہ ڈی سی ایسٹ، چئیرمین انسداد تجاوزات کمیٹی اورنگزیب تاج، چئیرمین ایم اینڈای کمیٹی عرفان کھٹانی ،ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری لیاقت علی،عبدالخالق ڈی ایس پی عبدالقیوم مہر، انچارج سٹی وارڈنز کے ایم سی عبدالخالق قریشی ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ عباس منگریو کے علاوہ واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ سمیت بلدیہ شرقی کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی