Live Updates

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان

جنوبی پنجاب صوبہ کےمعاہدے پردستخط،ہم نےاورعمران خان نےایک ہونےکا فیصلہ کیا،خسروبختیارکی گفتگو، جنوبی پنجاب صوبہ کیساتھ فاٹا کے انضمام کا کام بھی تیزکریںگے،خلائی مخلوق کا اب پتا چل جائیگا،غریب نوازشریف کواس دور میں35لاکھ ملے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 مئی 2018 16:42

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی 2018ء) : جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کردیا،دونوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے معاہدہ طے پاگیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھفاٹا کو کے انضمام کا کام بھی تیز کریں گے،خلائی مخلوق کا اب پتا چل جائیگا،غریب میاں نوازشریف کواس دور میں 35لاکھ روپے ملے،وہ آج یہاں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کوپی ٹی آئی میں شمولیت پرمبارکباد دیتا ہوں۔ میربلخ شیرمزاری کوبھی پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا کوئی سیاسی فیصلہ ہے ؟ اس سے پہلے باقی جماعتوں نے بھی وعدے کیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق تب موجود ہوتا ہے جب باقی اکائیاں موجود ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی بھی تین تین بار وزیراعظم رہنے والے اور 20اقتدار میں رہنے وعدے کررہے ہیں کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں سب سے کامیاب ماڈل دیکھنا ہے تووہ سوئیٹزرلینڈ میں دیکھیں۔وہاں لاہور سے کم آبادی اور 25سے زائد کنٹونمنٹ ایریاز بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے جبکہ صوبوں نے پاورز لوکل باڈیز کودیے ہی نہیں۔

تمام فیصلے وزیراعلیٰ کرتا ہے۔اس سے اختیارات دینے کا کیا فائدہ ہے؟ عمران خان نے کہا کہ وفاق کے اہمیت نہ دینے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے۔میراشہر لاہور ہے مجھے خوش ہونا چاہیے کہ لاہور پرپیسا خرچ ہورہا ہے۔ جبکہ قصور ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ محرومی کا شکار ہیں۔یہ سب پھر لاہور میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 60فیصد آبادی لاہور پنجاب کی ہے۔

فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کیلئے کام تیز کردیں گے۔کے پی کا 30فیصد ترقیاتی فنڈ لوکل گورنمنٹ کو جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے توپتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا، کس کو کتنا پیسا ملا؟ اصغرخان کیس سے جاوید ہاشمی کا بھی پتا چل جائے گا کہ ان کوکتنا پیسا ملا۔ وہ سمجھتے ہیں جس طرح ان بزنس مین کو آگے لایا گیا باقی بھی ویسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا الیکشن میں کسی سے اتحاد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے پرعمران خان اور خسروبختیار نے دستخط بھی کردیے ہیں۔معاہدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کے درمیان رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔خسروبختیار نے کہاکہ میربلخ شیرکی قیادت میں جواراکین اکٹھے ہوئے ہیں ان کے سامنے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتنقیدی وار بھی ہوئی ہیں۔

ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماء خسروبختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے کارکنان کوپارٹی پرچم گلے میں ڈال کرشامل کررہے ہیں۔نئے پاکستان کی خالق جماعت نے جنوبی پنجاب کواپنے منشور کا حصہ بنایا۔تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے صوبے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہمسائے میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔

آج دنیا کی سپر پاور بھی ہماری ہمسائی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں پاکستان کی اکائیوں میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ جب بنے گا توپاکستان کی اکائیوں میں توازن آئے گا۔خسرو نے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوتی آئی ہیں۔ہمارے ساتھ جوپارٹیاں رہیں وہ تخت لاہورپرقابض رہنے والی جماعت نے وفاق کی نہیں سوچا۔اگر ان کی سوچ پاکستان اور قائداعظم کی سوچ ہوتی ۔توایسا نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کیلئے جدوجہد 22سالوں پرمحیط ہے۔خسروبختیار نے کہا کہ 29اپریل 2018ء کو عمران خان نے مینارپاکستان جلسے کے موقع پر11نکات پیش کیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات