ورلڈ مڈ وائفز ڈے،یونائیڈ نیشن اور مڈ وائفز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد

بدھ 9 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ورلڈ مڈ وائفز ڈے کے سلسلہ میں یونائیڈ نیشن فنڈ برائے پاپولیشن پاکستان اور مڈ وائفز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یو این ایف پی اے 2008ء سے 120 ممالک کے مڈ وائف پروگرام کیلئے امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں یو این ایف پی اے وزارت قومی صحت اور مڈ وائف ایسوسی ایشن کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال اس دن کا موضوع ’’معیاری دیکھ بھال کیلئے مڈ وائف کا اہم کردار‘‘ رکھا گیا ہے۔ مڈ وائفز کی استعداد کار بڑھا کر اس سلسلہ میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کے تناسب سے ملک میں 5 لاکھ مڈ وائفز کا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایف کے تعاون سے وزارتوں کو تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اس شعبہ کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :