راولپنڈی اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے

بدھ مئی 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بدھ کو آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی اور گردو نواح میں بھی محسوس کیے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے ۔۔زلزلہ کے جھٹکے ہفتہ کو سہ پہر تقریباً 3بج کر 42منٹ پر محسوس کیے گئے ۔قبل ازیں بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے بھی زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

سہ پہر کو زلزلے کے طویل دورانیہ کے باعث راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں واقع پونچھ ہائو س کمپلیکس کی بالائی منازل کے مکین خوف زدہ ہو کر بلڈنگ سے باہر آگئے ۔اسی طرح شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں واقع سہ منزلہ عمارات کے مکینوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔ریسکیو1122نے بدھ کو آنے والے زلزلہ سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی ۔۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2درجے ریکارڈ کی گئی ۔ ماہرین ارضیات نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باوجود زلزلے کا مرکز دور ہونے کی بدولت کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :