کارخانے داروں کی سیکیورٹی پشاور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،سی سی پی او

بدھ مئی 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفدکے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سی سی پی او،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔اس دوران سی سی پی اونے واضح کیا کہ کیپیٹل سٹی پولیس کارخانے داروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارخانے داروں کی سیکیورٹی پشاور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،کارخانے داروں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ درونِ خانہ سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔سی سی پی او نے انڈسٹریل ایریاز میں CCTV کیمروں اور مناسب سیکیورٹی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔سی سی پی او نے اس موقع پر موجود ایس پی ٹریفک کو BRT کی تعمیر کے حوالے سے انڈسٹریل ایریاز کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔

ملاقات کے دوران سی سی پی او نے شرکاء پر واضح کیا کہ حیات آباد انڈسٹریل ایریا میںقائم پولیس چوکی اور کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سامنے ناکہ بندی کو مزید مؤثربنایا جائے گا، جبکہ انہوں نے انڈسٹریل ایریاز میں موبائیل گشت میں اضافے کا بھی عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :