Live Updates

شہباز شریف نے چوہدری نثار سے شکوہ کر دیا

چوہدری نثار میری تعریف کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 16:51

شہباز شریف نے چوہدری نثار سے شکوہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) : وزیر اعلی پنجاب و صدر ن لیگ شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار میری تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پر حملے سے دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔

شکر ہے احسن اقبال کی جان بچ گئی۔شہباز شریف نےکہا کہ ہمیں ان عوامل کی گہرائی میں جانا ہو گا جس سے عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس پر رد عمل میں کہا ہے کہ نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیے کہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا۔

(جاری ہے)

اس نوٹس پر قوم ورطہ حیرت میں ہے کیونکہ اس بات کی نہ صرف اسٹیٹ بینک کھلے انداز میں تردید کرچکا بلکہ ورلڈ بینک بھی اسے رد کرچکا ہے۔ جب صحافی کی طرف سے شہباز شریف سے خلائی مخلوق سے متعلق سوال کیا گیا توشہباز شریف نے کہا کہ خلائی مخلوق سے متعلق آپ نواز شریف سے ہی پوچھیں۔جب شہباز شریف سے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں خاص مقام حاصل ہے۔

شہباز شریف نے چوہدری نثار سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میری بات آتی ہے تو چوہدری نثار تعریف کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں۔شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے متعلق کہا کہ عمران خان اور زرداری ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم آئیندہ الیکشن میں عمران خان کو بھرپور جواب دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات