Live Updates

پی ٹی آئی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی

تفصیلات نہیں دی جاتیں تو الیکشن کمیشن قانونی فیصلہ کرے، چار سال سے کیس چل رہا ہے اب الیکشن کمیشن کو فیصلہ کر دینا چاہیے ،ْ وکیل اکبر ایس بابر

بدھ 9 مئی 2018 17:32

پی ٹی آئی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان کی استدعا پر پی ٹی آئی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممبر کمیشن غفار سومرو کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر سماعت کی، اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کے سامنے درخواست گزار کی موجودگی میں تفصیلات دینے سے انکار کیا، اگر تفصیلات نہیں دی جاتیں تو الیکشن کمیشن قانونی فیصلہ کرے، چار سال سے کیس چل رہا ہے اب الیکشن کمیشن کو فیصلہ کر دینا چاہیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان نے وکالت نامہ جمع کرایا، انہوںنے کہاکہ پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا، دوسری جانب سے دلائل دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی اورکہا کہ آئندہ بے شک کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن لیں، منٹوں میں ٹی او آرز پر دلائل دے دوں گا، الیکشن کمیشن نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات