پنجاب یونیورسٹی طالبعلم کا اعزاز

بدھ 9 مئی 2018 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم شاہ رخ خان نے ایران میں منعقدہ ایشین الفجر تائیکووانڈو کلب چیمپئن شپ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورکانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہرا یا۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے شاہ رخ خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔