جعفرآباد میں 8 گھروں کو آگ لگ گئی،2 افراد جھلس گئے، گندم اور قیمتی سامان جل کر خاکستر

بدھ 9 مئی 2018 17:32

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) جعفرآباد کے نواحی علاقے جھڈیر شاخ کے قریب گوٹھ کیہرخان کھوسہ میں 8 گھروں کو آگ لگ گئی،2 افراد زخمی گھروں میں موجود گندم اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ،فائر بریگیڈ عملہ موقع پرپہنچ کر آگ بجھادی ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد کے نواحی علاقے جھڈیر شاخ کے قریب گوٹھ کیہر خان کھوسہ میں آٹھ گھروں کو آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود تین سو من گندم سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئے،آگ کے لپیٹ میں آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے،اطلاع ملتے ہی جعفرآباد،صحبت پور اور ڈیرہ مراد جمالی سے فائر بریگڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور ہیں،متاثرین نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :