مئی کو منگوچر اور13 مئی کولاہور میں متحدہ مجلس عمل سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی، مولانا عبدالغفورحیدری

بدھ مئی 17:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ 11 مئی کو منگوچر اور13 مئی کولاہور میں متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام سیاسی قوت کامظاہرہ ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ملک سکندر ایڈووکیٹ ،سابق اسپیکر مطیع اللہ آغا ،مولانا نوراللہ سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

سینیٹر مولانا عبدالغفوری حیدر ی نے کہاہے کہ 11 مئی کے جلسے میں بلوچستان کے سیاست کارخ بدلنے کے لیے لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پردوروزہ جلسہ کیا پہلے روزجس طرح ناچ گانے کاانتظام کیا،دوسرے روز صرف 15 ہزارلوگوں نے شرکت کی جبکہ متحدہ مجلس عمل کے جلسے میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے، ایک سو ال کے جواب میں کہاکہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے بلوچستان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرینگے، ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کے حوالے سے متعلقہ ادارے کااگاہ کیاہے، ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ انتخابات میں اگرتاخیر ہوئی تو بہت سے شکوک شبہات جنم لینگے ۔

(جاری ہے)

امید ہے 2018ء کے انتخابات مقرروقت پرہونگے ۔ انہوںنے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 مئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے دہشت گرد ی سے نفرت کااظہار کریں اورمستونگ میں بے گناہ طلباء طالبات کے والدین سے یکجہتی کااظہار کریں ۔