کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

بدھ 9 مئی 2018 17:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کوئٹہ عدالت روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گلابت ولد محمدایاز عمر 40 سال جاں بحق اورثناء اللہ زخمی ہوگئے ۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش اورزخمی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کوطبی امداددی جارہی ہے ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بند ی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے ۔