پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

بدھ 9 مئی 2018 17:38

پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، پیرس سینٹ جرمین کلب نے فیصلہ کن معرکے میں لیز ہربائرز کلب کو 2-0 گولز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فرنچ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیز ہربائرز کلب کو 2-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سیلسو نے پہلے ہاف کے 26ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 74ویں منٹ میں کاوانی نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح پیرس سینٹ جرمین نے 2-0 گولز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :