کشمیر کو قتل وغارت نگری میں تبدیلی کرکے ہمارے نہتے اور معصوم لخت جگر کے لہو سے لالہ زار بنادیا گیا ہے ،

حریت قائدین ظلم و جبر کے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے، بیان

بدھ 9 مئی 2018 17:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سید علی گیلانی،میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق اور محمد یایسن ملک نے کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کو من حیث القوم اہالیان کشمیر کیلئے ازحد تکلیف دہ اور باعث اذیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے کشمیر کو قتل و غارت گری میں تبدیل کے کے ہمارے نہتے اور معصوم لخت جگروں کے گرم گرم اور پاکیزہ خون سے لالہ زار بنادیا گیا ہے اور آج بھی گزشتہ دنوں شوپیاں کے قتل عام کے موقعہ پر شدید زخمی افراد مختلف ہسپتالوں میں نازک حالات میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں اپنے مشترکہ بیان میں قائدین نے 17سالہ سفیل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ سکونت وچھوناگہ بل شوپیاں جوزخموں کی تاب نہ لاکر آج ایس ایم ایچ ایس میں دم توڑ بیٹھا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان معصوم شہیدوں کی بے لوث قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا قائدین نے حق و انصاف پر مبنی رواں جدوجہد میں عوام الناس کے عزم اور حوصلوں کو زبردست خراج تحسین پش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی حثیت سے مزاحمت کو اپنی زندگیوں کا ایک ناقابل تنیسخ حصہ بنانا ہے اور ہم مرحلے پر اپنے کردار و عمل سے یہ بات ثابت کرنی ہے کہ ہم ظلم و جبر کے سامنے سرنڈر کرنے کے بجائے بحثیت قوم دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی پر امن منصفانہ جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے