جرمنی، ٹیکسوں سے آمدنی توقعات سے ساٹھ ارب یورو زیادہ رہے گی

بدھ مئی 17:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جرمنی میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو ٹیکسوں کی مد میں2022 تک ہونے والی آمدنی اب تک کے اندازوں کے مقابلے میں قریب ساٹھ ارب یورو زیادہ رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات جرمن اقتصادی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ دریں اثنااگلے چار برسوں کے دوران ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی کے اندازوں سے متعلق ماہرین کے ایک سرکاری ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس شہر مائنز میں ہوا۔ اس اجلاس کے نتائج وفاقی وزیر خزانہ اولاف شولس آج برلن میں پیش کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :