شعیب ملک کا کیریبئین پریمیر لیگ میں گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ

اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، آل رائونڈر

بدھ 9 مئی 2018 17:48

شعیب ملک کا کیریبئین پریمیر لیگ میں گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل رانڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :