مکی آرتھر ، سرفراز اور انضمام نے کل ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دی

ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، اننگز کا آغاز اظہر علی کے ساتھ امام الحق کریں گے، کپتان چھٹے نمبر پر کھیلنے آئینگے

بدھ 9 مئی 2018 17:48

مکی آرتھر ، سرفراز اور انضمام نے کل ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دی
نارتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) نارتھمپٹن میں مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق نے مل کر آکل جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاسٹ بولرز محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی کے علاوہ بولنگ آل رانڈر فہیم اشرف اور لیگ اسپنر شاداب خان میچ میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی اننگز کا آغاز اظہر علی کے ساتھ امام الحق کریں گے۔ حارث سہیل ون ڈان پر آئیں گے۔ چوتھے نمبر پر اسد شفیق اور پانچویں نمبر پر بابر اعظم آئیں گے۔کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد چھٹے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ پاکستان ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جس نے نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی ہے جہاں بدھ کو پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :