ایف پی سی سی آئی وفد دورہ چین سے وطن واپس آ گیا

بدھ 9 مئی 2018 17:48

ایف پی سی سی آئی وفد دورہ چین سے وطن واپس آ گیا
فیصل آبادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کا وفد کامیاب دورے کے بعد چین سے وطن واپس آ گیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران عرفان یوسف نے گوانگڑو جنرل چیمبر آف کامرس(جی جی سی سی) چائنہ کے مابین باہمی تجارت کے فروغ ،مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے جوائنٹ وینجرز اورکینٹن فیئر میں پاکستان وفود کیلئے سہولیات دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔۔

متعلقہ عنوان :