ہالی ووڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا3 سمر ویکیشن کانیاکلپ جاری کردیاگیا

فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلی13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا

بدھ 9 مئی 2018 18:03

ہالی ووڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا3 سمر ویکیشن کانیاکلپ جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین تیار ہو جائیں، 2012اور2015میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم ''ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن کو جینڈی ٹرٹاکووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلائوں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگڑری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔

مشیل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔۔فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلی13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔۔

متعلقہ عنوان :