اسرائیل جنگ چھیڑنے کیلئے خطرناک ہتھیار میدان میں لے آیا

بدھ 9 مئی 2018 18:11

اسرائیل جنگ چھیڑنے کیلئے خطرناک ہتھیار میدان میں لے آیا
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام میں ایران کی مبینہ عسکری سرگرمیوں پر گہرے نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو ترجمان اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تل ابیب نے وادی گولان میں پناہ گاہوں کو تیار رکھنے کے احکامات دینے کیساتھ شام میں ایران کی عسکری نقل وحرکت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے،کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے شام کی سرحد پر دفاعی نظام نصب کر دیا گیا ہے اور فوج شام کے اندر ہونے والی ایرانی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :