چکوال میں تیز رفتار مسافر وین کو حادثہ ،4افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی

بدھ 9 مئی 2018 18:11

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) چکوال سے چواء سیدان شاہ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے نتیجے میں الٹنے سے چار مسافر جاں بحق جبکہ عورتوں بچوں سمیت 20سے زائدزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چکوال سے چواء سیدان شاہ مسافر وین جارہی تھی کہ زیادہ وزن اور تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنے کے دوران مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں موقع پر 4مسافر جاں بحق اور عورتوں بچوں سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلے چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا پولیس نے بھی جاں بحق ہونے والے افراد کے شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :