جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا ؛2ماہ میں 23 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل کرنے میں کامیاب

بدھ 9 مئی 2018 18:11

جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا ؛2ماہ میں 23 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) جاپان کے کارساز ادارے ٹویوٹا کے خالص منافع میں مارچ اور اپریل کے دوران36.2 فیصد سے 2.49 ٹریلین ین کا اضافہ حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو ٹویوٹا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ اور اپریل کے دوران 2.49 ٹریلین ین (23 بلین ڈالر))خالص منافع حاصل ہوا ہے،جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے 36.2 فیصد زیادہ ہے۔ٹویوٹا نے رواں سالکے مجموعی خالص منافع میں 15فیصد کمی آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصہ میں ان کی سیل میں ریکارڈ 29.3 ٹریلین ین رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلی6.5 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :