بھارتی حکومت نے قاتل بلیک کیٹ کمانڈوزکی مقبوضہ کشمیرمیں تعیناتی کی منظور ی دیدی

بدھ 9 مئی 2018 18:21

بھارتی حکومت نے قاتل بلیک کیٹ کمانڈوزکی مقبوضہ کشمیرمیں تعیناتی کی ..
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے قتل عام میں خصوصی مہارت رکھنے والی بھارتی سیکورٹی گارڈز بلیک کیٹ کمانڈوز کو مقبوضہ علاقے میں تعینات کرنے کی منظور ی دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو گوابانے بلیک کیٹ کمانڈوز کی مقبوضہ کشمیر تعیناتی کیلئے بھارتی فورسز اور دیگر ایجنسیوں کو تحریری ہدایت جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس اقدام کی مقبوضہ علاقے میں پہلے سے خراب صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ بلیک کیٹ کمانڈوزکو محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے بھارت کو سیکورٹی گارڈ کی کشمیر میں ضرورت نہ ہونے کے بارے میںآگاہ کئے جانے کے باوجود تعینات کیا جارہا ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق بلیک کیٹ کمانڈوزگھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کریں گے اور دیور کے پار دیکھنے والے ریڈارز ، سنائپر رائفلز اور دیگر جدید ہتھیار استعمال کریں گے ۔ بھارتی سیکورٹی گارڈز کی سرگرمیوں پر نظررکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گارڈز کو خصوصی طورپر قتل عام کی تربیت دی گئی ہے ۔