نیب کو کالے قانون لائسنس 2 کل دے دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

فلائی مخلوق وہی ہے جس نے 17 وزارئے اعظم کو گھر بھیجا، جھوٹی خبر کا سہارا لیکر نواز شریف پر الزام تراشی کی گئی ،یہ تماشہ اور مذاق اب ختم ہونا چائیے،احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 18:21

نیب کو کالے قانون لائسنس 2 کل دے دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ نیب کو کالے قانون کا لائسنس ٹوکل دے دیا گیا ہے۔ فلائی مخلوق وہی ہے جس نے 17 وزارئے اعظم کو گھر بھیجا۔ جھوٹی خبر کا سہارا لیکر نواز شریف پر الزام تراشی کی گئی۔ یہ تماشہ اور مذاق اب ختم ہونا چائیے۔ الیکشن 2018 ء میں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہونگے۔

گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کرنے کے بعد سروسز ہسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف تین مرتبہ منتخب ہو نیوالے وزیر اعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف لاڈلا ہر مقدمے میں بری ہو رہا ہے۔ نیب نے ایک جعلی خبر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر عائد منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اس الزام کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان 2016 ء میں پہلے ہی تردید کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے سمیت ہم سب کو جن میں سیاستدان، سول سوسائٹی اور عوامی حلقے شامل ہیں۔ بحیثیت قوم اصول طے کر لینے چاہیے کہ ہمیں کن چیزوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان چیزوں کو پارلیمنٹ کے اندر بھی زیر بحث لے آنا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ نیب کو کالے قانون کا لائسنس ٹوکل دے دیا گیا ہے۔ فلائی مخلوق وہی ہے جس نے 17 وزارئے اعظم کو گھر بھیجا۔

جھوٹی خبر کا سہارا لیکر نواز شریف پر الزام تراشی کی گئی۔ یہ تماشہ اور مذاق اب ختم ہونا چائیے۔ الیکشن 2018 ء میں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہونگے۔ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کرنے کے بعد سروسز ہسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف تین مرتبہ منتخب ہو نیوالے وزیر اعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف لارڈ میر مقدمے میں بری ہو رہا ہے۔

نیب نے ایک جعلی خبر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر عائد منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اس الزام کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان 2016 ء میں پہلے ہی تردید کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت ہم سب کو جن میں سیاستدان، سول سوسائٹی اور عوامی حلقے شامل ہیں۔ بحیثیت قوم اصول طے کر لینے چاہیے کہ ہمیں کن چیزوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

ان چیزوں کو پارلیمنٹ کے اندر بھی زیر بحث لے آنا چاہیے۔ مختلف سوالوں کا جوان دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کے حوالے سے جوائنٹ انسپکشن ٹیم کا اجلاس ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث ملزم کا بیان میڈیا پر جاری کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ ملزم کے بیان کو ٹی وی کی سکرین پر نہیں آنا چاہیے تھا۔

انہوں نے پیمرا کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ملزم کا کوئی بھی بیان یا ویڈیو ٹی وی پر نہپ چلنے دیں۔ حملہ آور کو گوجر انوالہ منتقل کیا جا چکا ہے۔ جس سے تفتیش جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پگڑی اچھالنے کی جو روایت چلی نکلی ہے اسکو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف چھ ریفرنسوں میں نیب سیاسی انتقام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایک شریف آدمی ہیں جو اس ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کی بات کی ہے۔ اس نے ان کی حفاظت کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد جتنے بھی مذمتی بیانات آئے وہ ان کی شکر گزار ہیں۔