فیصل آباد، بس اور ٹرالہ میں ہونیوالے خوفناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق
بدھ 9 مئی 2018 18:21
(جاری ہے)
مرنے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ‘ آٹھ شدید زخمی مسافروں کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے آن لائن کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ میں ساہیانوالہ انٹر چینج کے قریب شالیمار کمپنی کی بس نمبری 066بی ایس اے ملتان سے راولپنڈی جاتے ہوئے بے قابو ہو کرسیمنٹ کے گارڈر سے لوڈ ٹرالر نمبری بی ایل کے 221سے جا ٹکرائی زخمی مسافروں اور عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور کو اونگھ آنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں مرنیوالوں میں گاڑی ڈرائیور اور بس کا ہیلپر منڈی شاہ جیونہ کا رہائشی تیس سالہ اورنگزیب ولداللہ بخش ‘ملتان شجاع آباد کے رہائشی مسافروں میں صابر ولد رب نواز ‘ناذر عباس ولدغلام حسین شامل ہیں ‘تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور ز فرار ہو چکے ہیں جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تین افراد کو طبی امداد دیکر ڈسچارج کردیا جبکہ شدید زخمی ہونیوالے آٹھ افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ‘ مسافر بس اور ٹرالر میں ہونیوالی ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک بس مسافر کو موقع پرہارٹ اٹیک ہوگیا ، جس پر ریسکیو 1122کے عملہ نے اسے فوری طور پر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ملتان شجاع آباد کا رہائشی چھبیس سالہ محمد قاسم ولد منظور‘کبیر والا کا رہائشی علی رضا ولد خضر حیات ‘شہباز ولد منظور ‘ملتان کارہائشی محمد حسنین ولدحسین ‘طاہر ولد محمد حسین ‘مدثر ولد خادم ‘عبدالعزیز ولد محمد شکور‘محمد سفیان ولد محمد افضل ‘مبشر ولد خادم زخمی ہونیوالوں میں شامل ہیں جنہیں الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.