بلاول بھٹو زرداری کل لیہ جائیں گے

بدھ 9 مئی 2018 18:21

بلاول بھٹو زرداری کل  لیہ جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لاہور سے لیہ جائیں گے جہاں وہ میلاد گرائونڈ میں ایک بڑے عوامی احتجاج سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کرنا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انہوں نے اپنا دورہ ملتان ملتوی کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی لیہ کی تنظیم نے میلاد چوک میںعوامی جلسے کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین کا بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے لیہ جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ بھی پارٹی کے چیئرمین کے ہمراہ ہونگے۔